سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) انحراف پسند رسائل و جرائد کے مطالعہ کا حکم

  • 22360
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 480

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 انحراف پسند رسائل و جرائد کا مطالعہ کرنے والی خواتین کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر مکلف مرد و عورت پر بدعت و ضلالت سے بھرپور کتابوں اور خرافات و واہیات کے علمبردار رسائل و جرائد کا مطالعہ کرنا حرام ہے۔ ایسے تمام اخبارات و رسائل جو جھوٹ کے پیامبر اور اخلاق فاضلہ کے انحراف کا ارتکاب کرتے ہیں ناقابل مطالعہ ہیں۔ ہاں جو شخص ایسے رسائل و جرائد میں موجود دینی انحراف اور الحاد و بے دینی کا رد کرے اور لوگوں کو استقامت کی راہ پر گامزن کرنے کی سعی کرے، تو وہ ایسے مواد کا مطالعہ کر سکتا ہے تاکہ وہ عوام کو اس شر سے آگاہ کر سکے اور ان کی غلط روش کی تردید کر سکے۔ ۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:318

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ