سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(655) بطور دوائی افیون وغیرہ کھانا

  • 2113
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1888

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) کوئی آدمی بطور دوائی افیون چرس بھنگ ہیروئن یا شراب استعمال کر سکتا ہے ؟

(2)مریض لاغر بھی نہیں ہے قریب المرگ بھی نہیں ہے مریض مسافر بھی نہیں ہے مریض نشے کا عادی نہیں ہے ۔ (۳)مریض لاغر ہے مریض قریب المرگ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1) استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :

«اِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلٰکِنَّهَا دَاءٌ»(صحيح مسلم كتاب الاشربة باب تحريم التداوى بالخمر وبيان انها ليست بدواء)

’’وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے‘‘ (2) استعمال نہیں کر سکتا ۔

(3) اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

﴿فَمَنِ ٱضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٖ وَلَا عَادٖ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ﴾--بقرة173

’’ہاں جو کوئی مجبور ہو نہ تلاش کرنے والا اور نہ حد سے گزرنے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ بڑی بخشش والا مہربان ہے‘‘

﴿فَمَنِ ٱضۡطُرَّ فِي مَخۡمَصَةٍ غَيۡرَ مُتَجَانِفٖ لِّإِثۡمٖ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ﴾--مائدة3

’’پس جو شخص بغیر رغبت گناہ کے بھوک سے تنگ ہو اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے‘‘ نیز فرمایا :

﴿وَقَدۡ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيۡكُمۡ إِلَّا مَا ٱضۡطُرِرۡتُمۡ إِلَيۡهِۗ﴾--الانعام119

’’اللہ نے حرام چیزیں تم کو مفصل بتلا دی ہیں پھر مجبوری کی حالت میں معاف بھی ہے‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

تعویذ اور دم کے مسائل ج1ص 469

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ