سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(530) گھر میں موجود کیڑے مکوڑوں کو جلانا

  • 20793
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1842

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گھر میں چیونٹیوں کے بہت بِل ہیں، کیا انہیں آگ سے جلانا جائز ہے اگر ایسا کرنا جائز ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 گھر میں موجود کیڑے مکوڑے اگر تکلیف کا باعث ہوں مثلاً وہ کھانے پینے کی چیزوں میں داخل ہوں یا گھرکے اشیاء کو خراب کریں تو انہیں مارا جا سکتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جانوروں کو ’’فواسق‘‘ قرار دیا ہے اور انہیں حل و حرم ہر جگہ قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ [1]

اسی طرح دیگر کیڑے مکوڑے جو ایذاء کا باعث ہوں، انہیں مارا جا سکتا ہے ، لیکن مارنے کے لئے کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جائے۔ اس کے لئے بازار سے پاؤڈر اور سپرے مل جاتی ہیں انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن آگ کے ذریعے انہیں ختم کرنا شرعاً جائز نہیں، اس کی ممانعت ہے۔ اس بناء پر گھر میں نکلنے والی چیونٹیاں اگر ایذاء کا باعث ہوں تو جراثیم کش ادویات سے انہیں ختم کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے کسی طور بھی آگ استعمال نہ کی جائے۔ ( واللہ اعلم)


[1] صحیح بخاری ، جزاء الصید : ۱۸۲۹۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:460

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ