سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(778) سزا پانے سے پہلے توبہ سے اس حد کا ختم ہونا

  • 19626
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 723

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس عورت پر زنا کی سزا لازم ہوچکی ہو تو وہ سزا پانے سے پہلے توبہ کرلے تو کیا توبہ کرنے کے ساتھ اس سے حد ختم ہوسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امام تک اس معاملہ کو لے جانے سے پہلے وہ زنا،چوری یاشراب پینے سے توبہ کرلے تو صحیح بات یہ ہے کہ جیسے محاربین سے حد ساقط ہوتی ہے  ویسے ہی اس سے بھی ساقط ہوجائے گی،اس پر اجماع ہے ،اگر وہ قابو آنے سے  پہلے توبہ کرلیں (محارب سے مراد وہ مرد جو ڈاکہ یا زمین پر فساد کرلے تو اسے پکڑنے سے پہلے کوئی سزا نہیں ہوگی۔)(شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ   )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 696

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ