سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) بیوی کا اپنے خاوند کو زکوۃ دینا

  • 19110
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 881

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاعورت اپنے شوہر کو اپنے زیورات کی زکوۃ دے سکتی ہے؟ یہ جانتے ہوئے کہ وہ ملازم ہے اور اس کی تنخواہ چار ہزار ریال ہے لیکن وہ تقریباً تیس ہزار ریال کا مقروض ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کے دو قولوں میں سےصحیح قول کے مطابق عورت اپنے خاوند کو زیورات یا زیورات کے علاوہ کی زکوۃ دے سکتی ہے جب اس کا شوہر فقیر ہو یا ایسا مقروض ہو کہ وہ قرض چکانے کی طاقت نہیں رکھتا کیونکہ عمومی دلائل اسی طرف راہنمائی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

"إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۖ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّـهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ "(التوبہ:60)

"صدقات تو صرف فقیروں اور مسکینوں کے لیے اور ان پر مقرر عاملوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے جن کے دلوں میں الفت ڈالنی مقصود ہے اور گردنیں چھڑانے میں اور تاوان بھرنے والوں میں اور اللہ کے راستے میں اور مسافر میں (خرچ کرنے کے لیےہیں) یہ اللہ کی طرف سے ایک فریضہ ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔"(سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 241

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ