سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(324) حرمین شریفین میں غیر مسلموں کی تعداد میں اضافہ

  • 15619
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 531

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حرمین شریفین آنےوالےمسلمان یہ دیکھ کرقلق واضطراب میں مبتلاہوجاتےہیں کہ یہاں آنےوالےغیرمسلموں کی تعدادمیں آئےدن اضافہ ہی ہوتاچلاجارہاہےتوکیاآپ نےاس کےخطرات سےحکومت کوآگاہ کیاہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں ان مشرکوں کی یہاں کثرت سےآمدکےخطرات کومسلمان محسوس کرتےہیں۔حاکم وقت کوبھی متنبہ کردیاگیاہےکہ واجب یہ ہےکہ جزیرۃالعرب کوکافروں سےپاک کردیاجائےاورانہیں یہاں آنےاوررہنےکی اجازت نہ دی جائے،حاکم وقت نےبھی اتفاق فرمایاہےکہ ان کی تعدادکوکم سےکم کردیاجائےگااللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے۔انہوں نےوعدہ کیاہےکہ وہ اس مسئلہ کوپوری پوری اہمیت دیں گےاوریہاں صرف اہنی غیرمسلموں کوبلائیں گے،جن کویہاں بلانےکی ضرورت اورشدیدحاجت ہوگی۔اللہ تعالیٰ سےدعاہےکہ وہ ہمیں ہراچھےکام کی توفیق ونصرت سےنوازے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص448

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ