شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی گیارھویں کرنا اس نیت سے کہ پیر صاحب معظم اور مقرب الٰہی ہیں۔ ان کی تعظیم اور ان کے ساتھ تقرب حاصل کرنے کے واسطے ہم یہ مال خرچ کرتے ہیں کہ وہ ہم سے راضی رہیں۔ کیسا ہے؟ اور بے اس نیت کے صرف ایصالِ ثواب کے لیے کرنا بقید ماہ و تاریخ کے کیسا ہے؟
گیارھویں کرنا شیخ عبدالقادر کی نیت مذکورہ بالا سے شرک ثابت ہوتا ہے۔ اس واسطے کہ یہ سب اوصاف خاص اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔ غیر کو اس میں دخل نہیں اور دلائل اس کے، جواب میں سوال (1) کے گزرے۔ حاجت اعادہ کی نہیں۔ اور اگر بلا اس نیت کے کرے بقید ماہ و تاریخ تو بدعت ہے۔ اور تفصیل اس کی، جواب میں [فتویٰ نمبر ۴۷، ۴۸] آئندہ کے آتی ہے۔
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ