سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130)نشہ آور ادویات کا حکم

  • 14916
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1692

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکثرادویات میں نشہ آوراشیاء الکحل وغیرہ استعمال ہوتا ہے توان ادویات کاکیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ادویات نشہ اوراشیاءکےعلاوہ بہت ساری اشیاء سے مرکب ہوتی ہیں اوردوسری اشیاء کے ملنے سےان کانشہ زائل ہوجاتا ہے جب ایساہوتوپھراس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اب وہ نشہ آورہے ہی نہیں۔

اوریہ  علم ان کیمیاء کے ماہراہل علم سےحاصل ہوتا ہے کہ وہ مختلف اشیاء کوملاکرایک مرکب بناتے ہیں اورپھراس میں تجربات کرتے ہیں اوراس کے آثارفعل ترکیب وغیرہ کوجانچتے ہیں۔

ہاں ایسی دواجس سے نشہ زائل نہ ہواورمخصوص مقداریااس سے زائدپینے سےنشہ دیتی ہوتوایسی دواحرام ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے،کیونکہ صحیح حدیث میں ہے:

((ماأسكركثيرة فقليله حرام’أوكماقال النبى صلى الله عليه وسلم))

‘‘جس چیز کی زیادہ مقدارنشہ دیتی ہواس کی تھوڑی مقدارکا استعمال بھی حرام ہے۔’’

یہ مسئلہ جدیدمسائل میں سے ہے ،لہذا جومتبحراہل علم ہیں اورقرآن وسنت کے علم کےساتھ ساتھ دنیاوی علوم سےبھی واقفیت رکھتے ہیں توانہیں چاہیے کہ وہ بیٹھیں اوران مسائل پرکتاب وسنت کی روشنی میں غوروخوض کریں اورپھرایک محاضرہ رکھیں جس میں عصری علوم کے ماہرین بھی ہوں اورپھر وہ اس پر بحث کریں توجونتیجہ آئے اورانشراح صدرہواورجوتحقیق سےبات ثابت ہواسے مکمل تحقیق کے ساتھ نافذکریں اورکسی سےنہ ڈریں تاکہ اس مسئلہ میں جواشتباہ ہے اورمشکل ہے وہ حل ہوسکے ،لیکن میں اس وقت اس مسئلہ میں اپنی کوئی واضح رائے نہیں دے سکتا۔واللہ اعلم بالصواب

ابوالقاسم عفی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس مسئلہ میں اپنے برادرمحترم ومکرم سےتبادلہ خیال کیاتومیں اس نتیجہ پرپہنچا،کہ اقرب الی الصواب بات یہی ہے کہ اس سے بچاجائے،ہرحال میں ۔چلواگرہم تسلیم بھی کرلیں کہ اوراجزاء کے ملنے کی وجہ سے نشہ اس کازائل ہوجاتاہے،لیکن نبیﷺنے نشہ کوبیماری قراردیاہےتوجوخودبیماری ہووہ بیماری کوکیسے دورکرے گی اورآپﷺنے اسے دواء نہیں فرمایا:اگرسارےاطباءاورڈاکٹراکٹھےہوکربھی یہ کہیں کہ یہ شفاء ہے توہم انہیں ہی جھوٹاکہیں گےکیونکہ نبی کریمﷺسےبڑھ کرسچااورکوئی ہوہی نہیں سکتا۔

یہی ہمارامسلک اورہماراعقیدہ ہے،اسی پرہماراایمان ہےاوریہی راہ راست پرچلنےوالوں کاعقیدہ ہوتا ہے ،اگرکوئی یہ جرات کرےاورداکٹرزکی بات کوسچ سمجھے اورنبیﷺکی بات کوغلط تووہ اپنے ایمان پرغورکرےنوحہ کرےاللہ ہی حق بات فرماتے ہیں اورراہ راست پرہدایت دیتے ہیں۔

ممکن ہے کوئی یہ بات کہے کہ اگر اس سے علاج ہورہا ہے تواس مین کیا حرج ہے؟

توان کی خدمت میں عرض ہے کہ اللہ تعالی نے بہت ساری حلال اشیاء بناتات معدنیات جڑی بوٹیاں پیدافرمائیں ہیں کہ جن سےعلاج ممکن ہے توان حلال اشیاء کوچھوڑ کرہم حرام کی طرف کیوں جائیں اوراللہ تعالی کافرمان ہے:

﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَ‌جٍ﴾ (الحج:٧٨)

‘‘اللہ نے تمہارے دین میں تم پر کوئی سختی نہیں کی۔’’

توحرج اصلاتصورنہ کریں بلکہ یہ مصمم ارادہ اورنیت صادقہ اورکتاب وسنت کی اتباع میں ہوتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 491

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ