سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اہل تصوف کی عبادات میں بکثرت بدعات ہوتی ہیں

  • 14480
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 3510

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل صوفیہ کے سلسلے بکثرت پائے جاتے ہیں‘ مثلاً نقشبندیہ اور قادریہ‘ ہمارے ہاں مراکش میں جیلانیہ‘ تجانیہ‘ ترقاویہ‘ وازانیہ‘ دلائیہ‘ ناصریہ‘ علویہ‘ کتانیہ اور دیگر بہت سے ناموں سے سلسلے موجود ہیں۔ میں نے ان کے اور ادووظائف دیکھے تو باہم ملتے جلتے ہیں۔ سب کے ہاں صبح کے اوراد میں سوبار استغفار اور سوبار درود شریف (مختلف الفاظ کے ساتھ) اور سوبار لا الہ الا اللہ اور شام کو بھی اسی قسم کے وظیفے میں‘ اس کے ساتھ نماز بروقت ادا کرنے کی ترغیب ہے۔ کیونکہ جو شخص ان سے وظیفہ حاصل کرتاہے اس کے لئے نماز باجماعت کی پابندی ایک لازمی شرط ہے۔ لیکن اخوان المسلمون کے بعض علماء کہتے ہیں کہ صوفی طرق میں شامل ہونے والا شخص گمراہ‘ بدعتی اور مشرک ہے‘ کیونکہ جناب رسول اللہa اور صحابہ کرامeکے دور میں صوفیانہ سلسلے اور طریقے موجود نہیں تھے۔ اس لئے میں آپ سے تسلی بخش جواب چاہتاہوں‘ کیونکہ ’’مشرک‘‘ کا لفظ بہت سخت ہے اور مشرک پر تو جنت حرام ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صوفیانہ سلسلہ کے مشائخ پر زہد اور عبادت کا رنگ غالب ہے۔ لیکن ان کی عبادتوں میں بکثرت بدعتیں اور خرافات موجودہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کے منفرد نام کا ذکر کرنا مثلاً (اللہ۔ حی۔ قیوم) یا ضمیر غائب کے ساتھ اس کا ذکر کرنا۔ ھو۔ھو۔ھو…)یا ایسے نام سے ذکر کرنا جسے اللہ تعا لیٰ نے اپنا نام بیان نہیں فرمایا مثلاً (آہ۔آہ۔آہ) اس کے ساتھ ساھت وہ جھومتے ہیں، کبھی نیچے جھکتے ہیں، تالیاں بجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شعروں کے الفاظ یہا ذکر کے کلمات کے حرکات وسکنات کو منضبط کرنے کے لئے بسا اوقات ساز بھی بجاتے ہیں۔ یہ تمام کام ایسے ہیں جو رسول اللہﷺ سے قولاً ثابت ہیں نہ عملاً اور نہ خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ کرامؓ ان سے واقف تھے۔ بلکہ یہ سب نو ایجاد کام ہیں۔ حضرت عرباض بن ساریہؓ سے روایت ہے۔ ’’ہمیں رسول اللہﷺ نے ایک بلیغ وعظ ارشاد فرمایا‘ جس سے ہمارے دلوں میںخشیت پیدا ہوئی اور آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے۔ ہم نے عرض کی ’’یا رسول اللہa! یہ تو ایسا لگتا ہے جیسے الوداع کہتے وقت نصیحتیں کی جاتی ہیں۔ تو ہمیں (کوئی خاص) وصیت فرمائیے۔‘‘ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:

(أُوُصِیکُمْ بِتَقْویٰ الله وَالسَّمِیْعِ وَالطَّاعَة وَأِنْ کَانَ عَبْداً حَبَشِیاًّ، وَأِنَّه مَنْ یَعِشْ مِنْکُمْ فَیَسَرَی إختِلاَفاً کَثِیْراً فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّة الْخُلَفَاء الرَّاشِدِینَ عَضُوا عَلَیْھَا بِالنَّوَاجِذِ وَاِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإنْ کُلَّ مُحْدَثَة بِدْعَة وَکُلَّ بِدْعَة ضَلاَلَة)

’’میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں اور (حکم) سن کر تعمیل کرنے کی (وصیت کرتاہوں) اگرچہ ایک خلافائے راشدین کی سنت پر قائم رہنا۔ اسے داڑھوں سے (خوب مضبوطی سے) پکڑنا اور نئے نکالے جانے والے کاموں سے بچنا۔ کیونکہ ہر نیا نکالا جانے والا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام ابو داؤد اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے ’’حسن صحیح‘‘ قراردیا ہے۔ اسی طرح سوال میں استغفار اور درود شریف کے ورد کے متعلق جو سوال کیا گیا ہے‘ اس کا بھی یہی جواب ہے۔ وہ اگرچہ بامعنی کلام ہے اور وہ بنیادی طور پر کار ثواب اور شرعی عبادت ہے۔ لیکن رسول اللہa سے یہ ثابت نہیں کہ اس کے لئے صبح اور شام کا وقت مقرر کیا جائے یا ان اوقات میں ان کی ایک تعداد مقرر لی جائے جس میں کمی بیشی نہ کی جائے۔ یا شیخ اپنے مرید سے کسی خاص ذکر کا وعدہ لے‘ عبادت میں اس طرح کی تخصیص بدعت ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا:

(مَنْ أَحْدَثَ فى أَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْه فَھُوَ رَدٌّ)

’’جس نے ہمارے اس دین میں اسی چیز ایجاد کی جو اس میں نہیں تھی تو وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:

(مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیْسَ عَلَیْه أَمْرُنَا فَھُوَردٌّ)

’’جس نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے طریقے کے مطابق نہیں ہے وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

لیکن جو شخص اس مقرر تعداد سے یا اس مقرر وقت پر ان الفاظ کے ساتھ ذکر کرے جو صحیح احادیث میں مذکور ہیں تو یہ بہت ا چھی بات ہے۔ مثلاً یہ ثابت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

(مَنْ قَالَ: لاَ إلٰه إلا الله وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَه الْمُلْکُ وَلَه الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَىء قَدِیْرٌ فِى یَوْمٍ مِائَة مَرَّة کَانَتْ لَه عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ وَکُتِبَتْ لَه حَسَنَة وَمُحِیَتُ عَنْه مِائَة سَیَّئَة وَکَانَتْ لَه حِرْزاً مِنَ الشَّیْطَانِ یَوْمَه ذٰالِکَ حَتَّی یُمْسِیَ، وَلَمْ یَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاء بِه إلاَّ رَجُلٌ عَمِلَ أَکْثَرَ مِنْه)

’’جو شخص دن میں سو بار کہے: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وطو علی کل شي قدیر اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس کے لئے سونیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے سو گناہ معاف ہوجائیں گے اور وہ اس دن شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا اور کسی کا عمل اس سے افضل نہیں ہوگا مگر جس نے اس سے زیادہ عمل کیا۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری اور امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ اسی طرح یہ بھی ثابت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

(مَنْ قَالَ سُبْحَانَ الله وَبِحَمْدِه فِى یَوْمٍ مِائَة مَرَّة حُطَّتْ عَنْه خَطَایَاہُ وَإنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ)

’’جس نے ایک دن میں سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ کہا‘ اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری اور امام مسلم نے روایات کیا ہے۔ اس طرح کے دیگر اذکار جن کے وقت اور تعداد کا تعین احادیث سے ثابت ہوجائے‘ ان کے وقت اور تعداد کا خیال رکھنا مشروع ہے بشرطیکہ اس کی کیفیت میںکسی قسم کی بدعت شامل نہ ہوجائے۔ ورنہ وہ ذکر مذموم بدعت میں شمار ہوگا جس طرح یہ جواب کی ابتدا میں بیان کیا جاچکا ہے۔

کبھی کبھار بدعت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ اس میں فوت شدہ یا دور دراز جگہ پر موجود بزرگوں سے مدد طلب کی جاتی ہے اور مشکلات کے حل کی درخواست کی جاتی ہے‘ اس طرح شرک اکبر کا ارتکاب ہوجاتاہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ