سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) اپنے آپ کو سلفی کہنا

  • 13989
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1079

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہم اپنے آپ کو سلفی کہہ سکتے ہیں ،اور کیا عرب علماء میں سے کسی نے اپنے آپ کو سلفی کہا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ درحقیقت ایک نسبت ہوتی ہے کہ انسان اپنے آپ کو سلف صالحین کی طرف منسوب کرتا ہے۔اور اگر کوئی واقعی اپنی اس بات میں سچا ہے کہ وہ سلف صالحین کی اتباع کرتا ہے تو اپنے آپ کو سلفی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ سلف صالحین قرآن وحدیث کے متبع تھے۔شیخ ابن باز کا یہی موقف ہے۔لیکن اگر کوئی شخص یہ لقب اختیار کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے یا وہ سلف صالحین کے منہج پر کاربند نہیں ہے تو ایسے شخص کے لئے اس طرح کرنا جائز نہیں ہے۔(ماخوذ من محاضرة مسجلة بعنوان: "حق المسلم"، في 16/1/1413 بالطائف)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ