سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) کھٗڑے ہو کر پیشاب کرنا گناہ ہے؟

  • 13804
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1534

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا گناہ ہے یا نہیں؟ حضور پاکﷺ نے اس کے متعلق کیافرمایا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی عذر اور مجبوری کے بغیر کھڑے ہوکر پیشاب کرناجائز نہیں۔ حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ ’’رانی رسول الله ﷺ وانا ابول قائما فقال یاعمر لاتبل قائما فما بلت قائما بعد‘‘ (ترمذي ج۱ ابواب الطھارة ص۴) ’’رسول اللہ ﷺ نے مجھے کھڑے ہوکے پیشاب کرتے دیکھا تو آپﷺ نے مجھے منع کیا ۔ اس کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہوکر پیشاب نہیں کیا۔‘‘ عذر کی شکل میں رسول اکرمﷺ سے بھی کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا بعض روایات میں ذکر آتا ہے اس لئے بیماری یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے کھڑے ہوکے پیشاب کرناجائز ہے بعض اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ بیٹھ کرکرنے سے صفائی نہیں رہ سکتی جب کہ ایسے مقامات پر کھڑا ہو کر کرنے سے گندگی سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بھی جائز ہے کیونکہ اسلام کا اصل مقصد طہارت و نظافت ہے۔ جس طرح یہ قائم رہ سکیں وہ طریقہ بہتر ہے لیکن بنیادی اور فطری طریقہ تو بیٹھ کر پیشاب کرنے کا ہے۔ لہٰذا اسی کو عادت بنانا چاہئے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص124

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ