سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا خوارج کافر ہیں؟

  • 12567
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 3043

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خوارج کافر ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ارسلان بھائی ایک میل میں صرف ایک ہی سوال کیا کریں،اور دیگر ساتھیوں کے سوالوں کا بھی دھیان رکھا کریں۔اسی لئے ہم نے آپ کے صرف ایک ہی سوال کا جواب دیا ہے۔ شیخ ابن باز اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگرچہ جمہور اہل علم کے نزدیک خوارج نافرمان ،بدعتی اور گمراہ ہیں۔وہ ان کی تکفیر نہیں کرتے ہیں۔لیکن درست یہ ہے کہ وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔کیونکہ نبی کریم نے فرمایا ہے۔

(يمرقون من الإسلام کما یمرق السهم من الرمیة)(بخاری:5057)

وہ دین اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے ،جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ