سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(441) فتوٰی دینے کے اہل

  • 12460
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1197

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیخ الحدیث یا فتویٰ دینے کا عہدہ کن لوگوں کے لئے مختص ہے؟ وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ اپنے فن میں مہارت تامہ رکھنے والے کو کہتے ہیں۔ اگر ایک مسلمان عالم، علمِ حدیث میں مہارت و تجربہ رکھتا ہے تو اسے شیخ الحدیث کہا جاتا ہے۔ البتہ فتویٰ دینے کے لئے کچھ اضافی شرائط ہیں ۔یعنی مفتی کے لئے ضروری ہے کہ وہ مسلمان، عاقل و بالغ اور شریعت کے متعلق وجہ البصیرت گہرائی اور گیرائی رکھنے والا ہو۔ یعنی بصیرت ایک اساسی اور بنیادی شرط ہے۔ نیز اس کے لئے بلند اخلاق اور باکردار ہونا بھی ضروری ہے، تاکہ لوگ اس کی بات پر اعتماد کریں۔ الغرض مفتی کے لئے ضروری ہے کہ وہ علوم اسلامیہ پر پوری پوری دسترس اور گردوپیش کے حالات و ظروف پر گہری نظر رکھتا ہو۔ اس کے علاوہ عجز و نیاز کے ساتھ اللہ کے حضور جھکنے والا، احتیاط کے دامن کو تھامنے والا، لوگوں سے حسن سلوک کا معاملہ کرنے والا اور پیچیدہ مسائل میں دیگر اہل علم سے مشورہ کرنے والا ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:445

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ