سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(566) کراٹے وغیرہ میں جھک کر سلام کرنا جائز نہین خواہ صرف سرہی کو جھکایا جائے

  • 10940
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1120

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوک امریکہ کی کرا ٹے کی محفلوں میں سے ایک محفل میں شریک ہو ئے تو ٹریننگ دینے والے نے کہا کہ جب تمہا رے سامنے جھکا جا ئے تو تم بر واجب ہے کہ تم بھی جھکو لیکن ہم نے اسے مستر د کردیا اور اپنے وین کے خوالہ سے   اس کی وضا حت کی تو اس نے ہم سے اتفا ق کیا اور کہا کہ آپ صرف سر جھکا دیا کریں کیو نکہ جھکنے کا آغا ز تو اس نے کیا ہے لہذا ضروری ہے کہ آ پ اس کے سلام کا جواب دیں اور اس کے با رے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی بھی مسلمان یا کافر کے سامنے بو قت سلام جھکنا جا ئز نہیں نہ جسم کے با لا ئی حصہ کے سا تھ اور نہ صرف سر کے سا تھ کیونکہ جھکنا تو عبا دت ہے اور عبادت صرف اللہ وحدہ لاشریک لہ کی ذات گرمی کے لیے خا ص ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص428

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ