سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(438) وہ کاغذات جن میں اللہ کا ذکر (اور اس کانام) ہو

  • 10803
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 957

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے کام کی نوعیت  کے اعتبار سے میرے ہاتھ میں ایسے کاغذات آتے رہتے ہیں، جن میں اللہ کا نام لکھا ہوتا ہے توان کاغذات کے بارے میں کیا کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اوراق جن میں اللہ کا ذکر ہو، واجب ہے کہ ان کی حفاظت  کی جائے اور انہیں بے حرمتی سے بچایاجائے اورجب مقصد پورا ہوجائے اور ان کی ضروریات  باقی نہ رہے تو پھر واجب  یہ ہے کہ انہیں کسی پاک جگہ میں دفن کردیا جائے یا انہیں جلادیا جائے یا ایسی  الماریوں وغیرہ میں انہیں سنبھال کر رکھ دیاجائے جہاں بے حرمتی سے محفوظ رہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص337

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ