سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(425) صحیح صورت حال معلوم کریں

  • 10790
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1223

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ  مل کر ایک جگہ  سکونت  پذیر ہوں ۔ان میں سے ایک شخص کے بارے میں اچانک تبدیلی  آئی ہے کہ وہ  بہت جلد امیر ہوتا جارہاہے  حالانکہ اس کے اخراجات اس کی آمدنی سے  کہیں زیادہ ہیں'اس سے میرے دل میں اس کے بارے میں شک پیدا ہوگیا ہے  ۔ سوال یہ ہے کہ  کای اس صورت حال میں میں اس کے ساتھ  رہوں یا اس سے علیحدگی اختیار کرلوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واجب یہ ہے کہ  آپ اپنے اس دوست  سے جلد اور اچانک آجانے والی دولت  کے بارے میں پوچھیں 'ہوسکتا ہے  کہ کسی نے  اسے دولت  ہبہ کردی ہو  یا اسے اپنے ہاتھ  کی کمائی ہی سے حاصل ہو ئی ہو یا اسے بطور  میراث ملی ہو'لہذا پہلے  آپ اس سےپوچھیں تاکہ  صحیح صورت حال معلوم  ہوجائے۔اگر  معلوم ہو کہ  یہ دولت  جائز طریقے سے  حاصل ہوئی ہے  تو اس سے اشکال  دور ہوجائے گا اور اگرمعلوم ہوکہ  یہ دولت  ناجائز طریقے  سے حاصل  ہورہی  ہے تو  آپ پر واجب ہے کہ  اسے سمجھائیں اور اگر  وہ سمجھانے سے بھی باز نہ آئے تو پھر اس سے علیحدگی اختیار  کرلیں تاکہ آپ اس کے ساتھ  حرام مال کھانے میں شریک نہ ہوں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص329

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ